
اس ترکیب میں برکت کے یہ مصالحے
اجزاء
- 750 گرام چکن
- 4 ٹماٹر کٹے ہوئے
- 3 کھانے کے چمچ تیل
- 1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
- 1 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
- آدھا چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر (حسبِ ذائقہ)
- چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
- آدھا چائے کا چمچ زیرہ، بھنا اور پسا ہوا
- نمک حسبِ ذائقہ
- ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سجانے کے لیے
طریقہ
- 1بھاری پتیلی یا کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ چکن اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔
- 2ٹماٹر، نمک اور تمام مصالحے شامل کریں۔ ڈھکن لگا کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
- 3ڈھکن ہٹا کر تیز آنچ پر مصالحہ بھونیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آ جائے۔
- 4ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
برکت ٹپ: مرچ آہستہ آہستہ ڈالیں اور چکھتے جائیں۔








